رضوان اور بابر اعظم سمیت دیگر پاکستانی کرکٹرز رواں برس فریضہ حج ادا کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کی اوپنگ جوڑی بابر اور رضوان سمیت دیگر کھلاڑی رواں برس حج ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان سمیت کئی کھلاڑی رواں برس فریضہ حج ادا کریں گے، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رواں ماہ کے دوسرے ہفتے حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف اور فخر زمان بھی حج ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موج مستی اور ایگزام کی تیاری ، بابر اعظم اور رضوان کی تصویر وائرل
دوسری جانب پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز اور سابق کپتان انضمام الحق بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ فریضہِ حج ادا کریں گے۔
قبل ازیں ماہِ رمضان میں کپتان بابر اعظم، سپیڈ سٹار حارث رؤف اور افتخار احمد عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے رواں برس مارچ کے مہینے میں اعلان کیا تھا کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہِ حج ادا کریں گے۔