3 سال بعد لاہور سے چین براہ راست پروازوں کی بحالی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد) پاکستان سے چین سفر کرنیوالے مسافروں کی اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
ایئرلائن چائنہ سدرن نے 3 سال بعد لاہور سے چین فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں چائنہ سدرن 13 جون سے لاہور سے ارمچی فلائٹ آپریشن شروع کرے گی، لاہور سے ارمچی ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے: قومی ائیر لائن کو 38 ارب روپے کا نقصان
اس مقصد کیلئے چینی ایئرلائن بوئنگ 737 طیارے استعمال کرے گی۔
خیال رہے کہ منگل، جمعرات اور اتوار کو دو طرفہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جبکہ ارمچی سے لاہور اکانومی کلاس کا کرایہ 1 لاکھ 99 ہزار، بزنس کلاس 4 لاکھ 12 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح لاہور سے ارمچی کا اکانومی کلاس کا کرایہ 1 لاکھ 65 ہزار جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ 5 لاکھ 77 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔