سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کے خاندان کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف کے داماد اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے ارکان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف درج مقدمات کے ریکارڈ کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
بغیر اطلاع غیر حاضر ہونے پر عدالت نے درخواستگزار کے وکیل اظہر صدیق کو 3ہزار روپے جرمانہ کیا۔ جرمانہ ہائیکورٹ کی ڈسپنسری میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔جسٹس انوارالحق پنوں کا کہنا تھا کہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ بڑی خبریں چلواتے ہیں۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ جرمانہ والی خبربھی چلوائیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرورنہنگ کا کہنا تھا کہ درخواستگزار، اسکے بھائی اور داماد کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 ہزار جرمانہ کم ہے، 50ہزار کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر صدیق کو پہلے بھی غیرضروری درخواست پر 1لاکھ جرمانہ ہو چکا ہے۔
عدالت کی جانب سے بتایا گیا کہ اظہر صدیق کی جانب سے التواء کی درخواست نہیں دی گئی اور نہ ہی اظہرصدیق نے بیرون ملک جانے سے متعلق بھی مطلع نہیں کیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔