(ویب ڈیسک) سرگودھا میں خواجہ سراؤں کا پہلا اسکول قائم کر دیا گیا جہاں مفت کتابیں، ٹرانسپورٹ کی سہولت اور وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے سرگودھا میں خواجہ سراؤں کا اسکول قائم کردیا جہاں 25 سے زائد خواجہ سراؤں نے داخلہ لے کر تعلیم بھی شروع کردی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ داخل ہونے والے خواجہ سراؤں کو نہ صرف کتابیں، یونیفارم اور ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت ہوگی بلکہ انہیں وظیفہ بھی دیاجائے گا۔
مزید پڑھیں: لاہور میں سفاک باپ نے 11سالہ بچے کو قتل کردیا
محکمہ ایجوکیشن کے ترجمان محمد الیاس باجوہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر نے اس اقدام کو بہت سراہا ہے اور کہا ہے کہ پہلی دفعہ گورنمنٹ کا یہ بہت اچھا منصوبہ آیا ہے جس میں ہمیں پڑھایا بھی جارہا ہے اور وظیفہ بھی دیا جارہا ہے اور ٹیچر کی تنخواہ بھی بہت اچھی ہے۔
اسکول میں تعلیم دینے والے اساتذہ بھی خواجہ سرا رکھے گئے ہیں جب کہ خواجہ سراؤں کے گروہ کو ماہانہ 30 ہزار روپے بھی سرکار تنخواہ کی مد میں دے گی۔