خدیجہ شاہ کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار ناراضگی

Jun 01, 2023 | 14:40:PM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کل پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ اور شوہر جہانزیب امین کی درخواست پرسماعت کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش پیش ہوئیں اورجواب داخل کرایا۔

یہ بھی پڑھیے: سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کے خاندان کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب

عدالت نے باور کرایا ریمانڈ میں توسیع کیلئے پیش نہیں کیا گیا، ایسے میں ریمانڈ کیسے ہوگیا۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ انہیں پیش کیوں نہیں کیا گیا۔ 

دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کو کل عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

مزیدخبریں