ایل پی جی سستی،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا 

Jun 01, 2023 | 14:44:PM
ایل پی جی سستی،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی سستی  ہو گئی،آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 437روپے89پیسے سستا کردیا گیا ،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں37روپے13پیسے کی کمی کر دی گئی،ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2 ہزار321 روپے67 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت196روپے 75پیسے مقرر کی گئی ہے،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جون کے مہینے کیلئے ہوگا ۔

 یاد رہے کہ مئی میں ایل پی جی کے اس سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 89 پیسے مقرر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی،ریٹ اچانک گر گیا

دوسری جانب گزشتہ روز  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان  کیا تھا، اسحاق ڈار کا کہنا  تھاکہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کی جا رہی ہے ،جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 262 روپے فی لٹر ہو گئی،حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی 5 روپے کمی کی گئی ،ہائی سپیڈڈیزل کی فی لٹر قیمت 253 روپے ہو گئی۔

  وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کمی کی گئی ہے ، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے ہو گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا۔

اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 جون تک برقرار رہیں گی،انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشاں ہیں۔