(ویب ڈیسک) 83 سالہ ہالی ووڈ اداکار ال پچینو ایک بار پھر باپ بننے والے ہیں۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ال پچینو 83 سال کی عمر میں ایک بار پھر باپ بننے والے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار کے اداکار کے ہاں اس عمر میں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبر کے شوبز انڈسٹری میں خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ال پچینو کی گرل فرینڈ فلم پرڈیوسر نور الفللہ ایک ماہ تک خوشخبری سنا دیں گی، ال پچینو اور نورالفللہ کے مبینہ طور پر اپریل 2022 سے تعلقات ہیں۔ ان کے ایک ساتھ وقت بتانے کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب وہ دونوں ایک ساتھ ڈنر کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جینیفر وِنگٹ نے کرن سنگھ گروور سے طلاق پر خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ 83 سالہ ال پچینو کے پہلے بھی تین بچے ہیں، ان کی سابقہ گرل فرینڈ جان ٹیرنٹ سے ایک بیٹی جولی میری ہے جس کی عمر اس وقت 33 سال ہے، اس کے علاوہ ان کی دوسری سابقہ گرل فرینڈ بیورلی ڈی اینجیلو کے ساتھ تعلقات 1997 سے 2003 تک رہے اور ان سے ان کے دو جڑواں بچے اینٹون اور اولیویا ہیں۔
ٰخیال رہے کہ ال پچینو نے حال ہی میں دی آئرش مین، ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ، ہاؤس آف گچی، دی پائریٹس آف صومالیہ اور ڈینی کولنز جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔