9 مئی: قومی املاک کونقصان پہنچانے والے 2 ہزار سے زائد شرپسندوں کی شناخت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں 9 مئی کو قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے 4 ہزار 1 سو 20 شرپسندوں میں سے 2 ہزار 2 سو 90 کی شناخت کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس شناخت ہونے والے شرپسندوں میں سے 1 ہزار 1 سو 80 کو گرفتار کرچکی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے 18 سو میں سے 11 سو 25 کی شناخت ہوئی جن میں سے 5 سو 13 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، اسد عمر کی عبوری ضمانت 13 جون تک منظور
اسی طرح عسکری ٹاور پر حملہ کرنے والے 1 ہزار 1 سو 21 کی شناخت ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب بھر سے شناخت ہونیوالوں میں اب تک 29 فیصد گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔