(24نیوز)ایک لمحے کی خطا زندگی بھر کی سزا بن گئی ، لڑکی والوں کی 3تولہ سونا کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر دلہا سمیت ساری بارات کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ دلہن کی رخصتی کے بغیر ہی دلہے کو خالی ہاتھ واپس گھر لوٹنا پڑا۔
کھاریاں کے نواح علاقہ دھکڑا نوالی میں نئی زندگی کی شروعات کے دل میں ارمان لیے اور آنکھوں میں کئی سہانے خواب لیے عمران علی جب سر پر سہرا سجائے دولہا بن کر اپنی دلہن لینے اسلام آباد چکلالہ پہنچا تو دلہن والوں کی جانب سے بارات کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
بارات کو نکاح کے بعد کھانا کھلایا گیا اور تمام کام با خوبی طریقے سے ادا کئے گئے۔ جب دلہن کو رخصت کرنے کا وقت آیا تو سارا کام ہی الٹ ہو گیا شادی بربادی میں بدل گئی۔ جب لڑکی والوں کی جانب سے اچانک 3 تولہ سونا اور اس کے علاوہ مختلف قسم کی ڈیمانڈ کی گئی تو دلہا کے والدین سے ان کی ڈیمانڈ پوری نہ ہوئی۔
بات توں میں تک پہنچی گئی دلہن کے عزیزواقارب نے طیش میں آکر دولہا اور اس کے والد سمیت براتیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ دولہا اور اس کے والد کو چوبیس گھنٹے یرغمال بنانے رکھا۔ اگلے روز ولیمہ کے دن جب رشتے دار اور دوست احباب ولیمہ کھانے کے لیے پہنچے تو دولہا اور اس کے والد کو بغیر دلہن کے خالی ہاتھ لوٹنے پر سب حیران ہو گئے۔
مزید پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: پولیس نے 25 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا
جب دولہا کے والد نے ان سب کو بتایا کہ ہم بڑی مشکل سے لڑکی والوں سے منت اور معافی مانگ کر اپنی جان بچا کر گھر پہنچے ہیں تو مبارکباد دینے کی بجائے اظہار افسوس اور مذمت کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یہ خبر علاقہ میں آگ کی طرح پھیل گئی۔