مہنگائی سے پریشان شہریوں کی سنی گئی ، سونے کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ٌ24 نیوز ) پاکستان میں جاری معاشی و سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے سونے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے ، صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 5ہزار 4 سو روپے کم ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ریٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، 5400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگیا ہے،10 گرام سونے کا بھاؤ 4629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 96 ہزار 331 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1967 ڈالر فی اونس ہوئی ہے۔