’’ مرد وفادار نہیں‘‘ اداکارہ ثناء نواز نے خواتین کو امیر شخص سے شادی کا مشورہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء نے خواتین کو امیر مردوں سے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء نواز نے حال ہی میں اپنے شوہر فخر جعفری سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد خلع لے لی ہے۔
ثناء نے اپنے سابقہ شوہر اور ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ" انہوں نے خلع کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیوں کہ وہ اپنی آئندہ کی زندگی کو ماضی سے بہتر بنانا چاہتی ہیں۔"
View this post on Instagram
اب ثناء فخر کا ایک حالیہ انٹرویو سے لیا گیا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جون میں جنوری کا موسم ،محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
اس کلپ میں ثناء کو پیسہ یا پیار میں سے ایک چیز چننے کو کہا جا رہا ہے جس پر اداکارہ نے جواب میں کہا کہ "دیکھیں مرد وفادار نہیں ہوتا، اس لیے امیر مرد سے شادی کرنی چاہیے۔"