(24 نیوز ) وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے بیٹی گوہر بانو قریشی کے توسط سے اہم بیان جاری کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما گوہر بانو قریشی نے اپنے والد اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کا احوال بیان کیا اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے کہا کہ انہوں نے مجھے اہم پیغام دیا ہے جو کہ عوام تک پہنچانا چاہتی ہوں ، گوہر بانو قریشی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’’وہ کل بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے ، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ‘‘۔