(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات اورلاہور میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، بڑے کھلاڑی نے بڑا اعلان کردیا
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل سےشاہ محمود قریشی کا اہم پیغام ،کپتان کا دل جیت لیا