پرویز الٰہی گرفتاری کے وقت کہاں فرار ہو رہے تھے؟اہم خبر آ گئی

Jun 01, 2023 | 20:58:PM

(عرفان ملک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے صدر  اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے حوالے ہوشربا انکشافات سامنے آ ئےہیں ، پی ٹی آئی رہنما کے ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی گلگت بلتستان فرار ہو رہے تھے جب پولیس نے انہیں گرفتار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھی پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے  لاہور پولیس کی مدد سے ان کی رہائش گاہ کے باہر سے انتہائی مہارت سے گرفتار کر لیا ہے ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر سے تین گاڑیاں نکلیں جن کی تلاشی لی گئی تو ایک گاڑی میں چودھری پرویز الٰہی موجود تھے جنہیں اینٹی کرپشن نے فوراً گرفتار کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ ثناء نواز کا خواتین کو امیر شخص سے شادی کا مشورہ

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو گرفتاری کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا، ترجمان اینٹی کرپشن پولیس نے چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کرپشن کے کیسز میں مطلوب ہیں، پرویز الٰہی نے ضمانت کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیاتھا،اینٹی کرپشن پولیس کئی روز سے گرفتاری کی کوشش کررہی تھی۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے کہاکہ پرویز الٰہی کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہیں،سابق وزیراعلیٰ کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا جائے گا،اینٹی کرپشن پولیس پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔

مزیدخبریں