پرینیتی چوپڑا کی" تو جھوم" گاتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Jun 01, 2023 | 21:10:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا پاکستانی پنجابی گلوکارہ نصیبو لال کا گانا"تو جھوم " اپنی آواز میں گا کر سوشل میڈیا پرشیئر  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر پاکستانی گانا گانے کی ویڈیو پوسٹ کی جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ویڈیو میں انہیں پاکستانی لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے مشہور گانے "تو جھوم " گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جسے  کوک سٹوڈیو سیزن 14 نے ریلیز کیا تھا۔پرنیتی چوپڑا کسی کام کیلئے ڈبنگ اسٹوڈیو گئی تھیں جہاں  وہ خود کو اپنا پسندیدہ ترین گانا گانے سے روک نا سکیں اور کسی نے اس منظر کی ویڈیو بنا لی۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ   کے کیپشن میں لکھا کہ "بعض اوقات اچھے لمحات اچانک رونما ہوجاتے ہیں۔" 

سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصات  کی جانب سے  بھی انکی آواز کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل سےشاہ محمود قریشی کا اہم پیغام ،کپتان کا دل جیت لیا

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا ایک باصلاحیت ادکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گلوکارہ بھی ہیں اور انہوں نے ہندوستانی کلاسیکل میوزک کی باقاعدہ تعلیم حاصل بھی کی ہے، اداکارہ  متعدد فلموں کیلئے گانے گاچکی ہیں، فلم "کیسری" کے مشہور گانے "تیری مٹی" میں بھی ان کی آواز شامل ہے۔

مزیدخبریں