حبا بخاری کا شادی شدہ جوڑوں کو رشتوں میں توازن برقرار رکھنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)پاکستانی معروف اداکارہ حبا بخاری نے شادی شدہ جوڑوں کو رشتوں میں توازن برقرار رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حبا بخاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے جاری ڈرامہ "تیرے عشق کے نام " اور حقیقی زندگی سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ "کسی بھی بیوی کو اپنے شوہر کو کسی بھی بات کیلئے مجبور نہیں کرنا چاہیے، والدہ ہو یا بیوی دونوں کا الگ مقام ہوتاہے ، اسی طرح شوہر کو بھی اپنی بیوی کے والد کے مقابلے کھڑا نہیں کرنا چاہیئے۔"
حبا بخاری کا کہنا تھا کہ "شادی شدہ زندگی میں اہم بات یہ ہے کہ آپ ان رشتوں میں توازن کو برقرار رکھیں"۔حبا بخاری نے شکر اداکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت اچھا سسرال ملا ہے ،انکی ساس نہایت ہی نفیس اور ساتھ دینے والی خاتون ہیں، ان کے اپنے والدین نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ خاندان کے ارکان کی اہمیت ہوتی ہے۔"
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے شوہر کے پاس بیٹھ کر والد کو فون کیا اور اپنے سسرال والوں کی شکایت لگائی، جس پر انکے والد نے تحمل سے بات سن کر کہا کہ "ہ کوئی بات نہیں بیٹا وہ تمہارا ہی گھر ہے۔"
اداکارہ نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ" وہ ایک دوسرے سے جھگڑے کی باتیں اپنے والدین کو نہ بتائیں کیوں کہ میاں اور بیوی کچھ ہی دن بعد سیٹ ہو جاتے ہیں لیکن پھر ان کے والدین باتوں کو دل پر لے لیتے ہیں۔"
حبا بخاری نے ساتھی اداکار آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد کافی عرصے تک حبا بخاری نے انڈسٹری سے دوری رکھی ، تاہم اب انہیں نجی ٹی وی کے ڈرامے "تیرے عشق کے نام" میں دیکھا جا رہا ہے،حبا بخاری مذکورہ ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں، جنہیں شوہر اور والد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے یا اسے اہمیت دینے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔