بھارت میں لائیو شو کے دوران گلوکارہ کو گولی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لائیو شو کے دوران بھارتی گلوکارہ کو گولی لگ گئی، ڈاکٹرز نے گلوکارہ کی حالت خطرے سے باہرقرار دے دی۔
بھارتی ریاست بہار میں ایک ثقافتی پروگرام کے دوران پرفارم کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کی جانب سے خوشی میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں بھوجپوری لوک گلوکارہ نیشا اپادھیے گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں۔
واقعے کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں فائرنگ کے واقعے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، تحقیقات کی جائے گی کہ فائرنگ کیوں کی گئی اور اس میں کون کون ملوث تھا۔
نیشا اپادھیے بہار کی ایک نامور لوک گلوکارہ ہیں جوکہ مختلف ثقافتی پروگراموں میں پرفارم کرتی ہیں۔