سنجے دت کا والدہ کی برسی پر دل کو چھو لینے والا پیغام

Jun 01, 2023 | 23:14:PM
سنجے دت کا والدہ کی برسی پر دل کو چھو لینے والا پیغام
سورس: @instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو سنجے دت نے آج اپنی مرحومہ والدہ نرگس کی 42 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور دل کو چھو لینے والا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکار سنجے دت نے والدہ کی ایک مونوکروم تصویر شیئر کرکے اس کا کیپشن کچھ یوں تحریر کیا کہ "میری رہنمائی کرنے والی روشنی کے نام،برتھ ڈے مبارک, ماں مجھے آپ سے پیار ہے اور ہمیشہ آپ کی کمی محسوس کرتا ہوں۔ "

View this post on Instagram

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)

واضح رہے کہ نرگس یکم جون 1929 کو کولکتا کے ایک نو مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں، ان کے والدین عبدالرشید اور جدن بائی حسین نے ان کا نام فاطمہ رشید رکھا۔ 

نرگس اپنے عہد کی بڑی اداکارہ تھیں انہوں نے اپنا کیریئر 1940ء کے عشرے کے اوائل میں شروع کیا اور 1967ء تک پرفارم کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز خٹک کا پی ٹی آئی سے متعلق اہم اعلان ، عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا

اس دوران انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلمیں کیں، جن میں انداز، برسات  (1949)،  شری 420 (1955)، مدر انڈیا (1957) سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔

1958ء میں نرگس کی سنیل دت سے شادی ہوئی جس سے ان کے سنجے اور پریا دت سمیت تین بچے ہیں, 3 مئی 1981 کو ان کا پینکریاز کے کینسر سے انتقال ہوگیا تھا۔