غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

Jun 01, 2024 | 08:37:AM
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج ہو گیا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت ،لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ملک میں 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، اس وقت 28 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو ٹیکس ہدف میں کتنے شارٹ فال کا سامنا ہے؟

درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ کاروبار پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیں، لوڈ شیڈنگ سے کاروبار مزید تباہ ہوں گے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور ہیٹ ویوز نے شہریوں کی زندگی پہلے ہی اجیرن کر رکھی ہے اوپر سے غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہے۔