فیروز خان کی دوسری شادی،مایوں کی ویڈیو منظرِ عام پرآگئی

Jun 01, 2024 | 09:03:AM
فیروز خان کی دوسری شادی،مایوں کی ویڈیو منظرِ عام پرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی اداکار و ماڈل فیروز خان کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا،مایوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان کی اپنی دوسری اہلیہ دعا کیساتھ ایک مختصرسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

یاسین لاکھانی نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں فیروز سیاہ لباس پہنے نظر آرہے ہیں جب کہ ان کی دلہن دعا  نے مہندی کی تقریب کے لیے سنہری لباس زیب تن کیا ہواہے،ویڈیو میں ایک انتہائی خوبصورت لمحہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے جہاں فیروز خوشی کے موقع پر دعا کے ہاتھوں پر مہندی لگا رہے ہیں۔

ویڈیو میں فیروز خان کو اپنی ہونے والی دلہن کے ہاتھوں میں مہندی بھی لگاتے دیکھا جاسکتا ہے،سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فیروز خان کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، فیروز اور دعا کو بہت مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی حج پرواز کی ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کیپشنز سے یہ تو معلوم ہو گیا کہ فیروز کی دوسری اہلیہ کا نام دعا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ فیروز خان کی دو بہنیں حمائمہ ملک اور دعا ملک بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

یاد رہے کہ ڈارمہ سیریل ’ خانی ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکار فیروز خان کی پہلی اہلیہ علیزے سلطان کے ساتھ علیحدگی ہوگئی تھی,سابق جوڑے کی اپنے دو بچوں کی تحویل کے حوالے سے ہونے والی عدالتی لڑائی بھی بڑے پیمانے پر زیر بحث رہی تاہم، عدالت میں معاملہ حل ہوگیا تھا۔

جوڑے کے درمیان ہونے والے عدالتی معاہدے کے مطابق ان کا بیٹا سلطان فیروز کے ساتھ رہے گا جبکہ ان کی بیٹی علیزے کے ساتھ رہے گی۔