سابق امریکی صدر اوباما کی خوش دامن انتقال کرگئیں

Jun 01, 2024 | 09:59:AM
سابق امریکی صدر اوباما کی خوش دامن انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)سابق خاتون اول مشیل اوباما کی والدہ ماریان رابنسن 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کے اہل خانہ نے جمعہ کو اعلان کیا۔

 میریان شیلڈز رابنسن کے انتقال کا اعلان سابق خاتونِ اول مشل اوباما اور فیملی کے دیگر ارکان نے ایک بیان میں کیا،بیان میں کہا گیا ہے کہ "وہ آج صبح پرامن طریقے سے گزری، اور ابھی، ہم میں سے کسی کو بھی اس بات کا یقین نہیں ہے کہ ہم ان کے بغیر کیسے آگے بڑھیں گے۔

یاد رہے کہ  میریان ایک رابنسن بیوہ تھیں، ان کی عمر کا بڑا حصہ شکاگو میں گزرا،جب ان کا داماد ملک کا صدر منتخب ہوا تو وہ اپنی نواسیوں مالیہ اور ساشہ کی دیکھ بھال کے لیے ایوانِ صدر منتقل ہوئیں،1970 کی دہائی میں جب فیملی نے واشنگٹن منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تب انہوں نے شدید مزاحمت کی۔

براک اوباما کے صدر منتخب ہونے پر انہیں واشنگٹن منتقل ہونے پر راضی کرنے کے لیے مشل اوباما نے اپنے بھائی کریگ کے ذریعے دباؤ ڈلوایا۔

یہ بھی پڑھیں:بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

 میریان رابنسن بنکاری کے شعبے سے وابستہ تھیں اور ایک بینک کے سیکریٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئیں، انہوں نے براک اور مشل اوباما کی بیٹیوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

میریان رابنسن قدرے گم نامی میں رہیں تاہم خاندان کی تعلیم و تربیت میں ان کا کردار بہت اہم تھا،انہوں نے مشل اوباما اور اس کے بھائی یعنی اپنے بیٹے کریگ کے کیرئیر  حوالے بنانے پر  بہت محنت کی۔