(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن ہر سال کی طرح اس سال بھی آج یکم جون کو منایا جا رہا ہے۔
اس دن کے منانے کا مقصد بچوں کی بہترتربیت میں والدین کے کردار کو اجاگر کرنا ہے، اس دن بچوں کی پرورش، تربیت اور کردار سازی میں والدین یعنی ماں اور باپ کی باہمی محنت، لگن اور خلوص پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
بچوں کی پرورش اور تعلیم وتربیت میں ماں ، باپ دونوں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو اپنی اولاد کی خاطر اپنا آپ قربان کر کےاپنی تمناؤں اور خواہشوں کو پیچھے چھوڑ کر اولاد کا بہتر مستقبل خریدتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈکپ، امریکی سفیر کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
عالمی سطح پر بچوں پر ماں اور باپ کے علیحدہ علیحدہ حقوق کو یکجا کر کے ایک کردار وضع کیا گیا ہے اور اسی کے تناظر میں والدین کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس میں ماں، باپ اور بچوں کے تعلقات، حقوق اور فرائض پر بحث کی جاتی ہے۔
عالمی سطح پر یہ دن انفرادی طور پر الگ الگ تاریخوں میں منایا جاتا ہے لیکن بعد ازاں اقوام متحدہ نے والدین کا عالمی دن منانے کیلئے یکم جون کو مختص کر دیا تاکہ ماں باپ کی بے لوث وابستگی اور ان کو اپنے بچوں کیلئے جانفشانی کو تسلیم کیا جا سکے۔