محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو میں کمی کی نوید سنا دی

Jun 01, 2024 | 12:25:PM
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو میں کمی کی نوید سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ’’ہائے گرمی‘‘ کی صدا لگانے والوں کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے رواں ماہ ہیٹ ویو میں کمی کی نوید سنا دی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر احمد بابر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے شمالی حصوں میں مغربی لہر موجود ہے، آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آندھی جھکڑ چلنے کی توقع ہے، گرج چمک کی بھی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ روز گرمی سے کتنے لوگ جان کی بازی ہارے ، حیران کن اعدادوشمار آ گئے

انہوں نے مزید کہا کہ جون میں درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی کی توقع ہے، آئندہ ہفتے کے دوران بھی تیز گرد آلود ہوائیں جھکڑ گرج چمک کے باعث ہیٹ میں کمی ہو گی۔