پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی رپورٹ تیار

Jun 01, 2024 | 12:49:PM
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی رپورٹ تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر کارکردگی رپورٹ تیار کی گئی، اراکین پنجاب اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا، چند اراکین اسمبلی کے علاوہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ، پنجاب کے بجٹ کا حجم کتنا ہوگا؟تفصیلات سامنے آ گئیں

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اراکین کی ناقص کارکردگی کے باعث کارکن دلبرداشتہ ہو چکے ہیں، ٹکٹ ہولڈرز ،اراکین اسمبلی کارکنان کو احتجاج کیلئے نکالنے میں ناکام رہے، لاہور اور پنجاب میں کوئی رہنما کارکنان کی قیادت کیلئے موجود نہیں تھا، تحریک انصاف پنجاب میں کوئی بڑا احتجاج ریکارڈ نہ کروا سکی۔

واضح رہے کہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ بانی تحریک انصاف کو پیش کی جائے گی۔