(ویب ڈیسک)کراچی ائیرپورٹ کا رن وے نمبر 25 ایل آج سے سات روز کے لیے جزوی طور پر بند رہے گا۔
سی اے اے حکام کے مطابق ائیرپورٹ کے رن وے 25 ایل پر طیاروں کے ٹائروں کے ربڑ کے زرات ہٹانے کا کام ہوگا، جس کے باعث رن وے کو آج 7 جون تک کیلئے بند کردیاگیا۔
سی اے اے حکام کے مطابق رن وے نمبر 25 L کی بندش کے دوران متبادل رن وے 25 R پر فلائٹ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے حج پرواز کی ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ آخر وجہ کیا بنی؟اہم خبر سامنے آ گئی
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ رن وے سے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات روزانہ مختلف اوقات میں دو دو گھنٹے کے دوران کام کیا جائے گا،اس دوران طیاروں کی لینڈنگ متبادل رن وے پر جاری رہے گی۔
سی اے اے نے نوٹس جاری کر کے تمام ائیرلائنز کو آگاہی دے دی ہے۔