(عمیر افضل) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچ سکے، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کچھ کمی نہیں کی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بسوں کے کرائےکم نہ ہوسکے، جنرل بس سٹینڈبادامی باغ لاہور سے دیگرشہروں کوجانے والےشہری زائدکرایوں سے پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ، پنجاب کے بجٹ کا حجم کتنا ہوگا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایہ کم نہ ہو سکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کرایہ بڑھا دیا جاتا ہے۔
شہریوں نے حکام سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں بھی کمی کروائی جائے۔