پنجاب کی 25جامعات میں وائس چانسلرزکی تعیناتی کیلئےدرخواستیں طلب

Jun 01, 2024 | 14:06:PM
پنجاب کی 25جامعات میں وائس چانسلرزکی تعیناتی کیلئےدرخواستیں طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب بھر کی جامعات میں مستقل وائس چانسلرزکی تعیناتی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، صوبہ بھر کی 25 جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئےدرخواستیں طلب کر لی گئیں۔

پنجاب کی 25 جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے عمر کی حد 65 سال مقرر کیےجانےپر بیشترسابق امیدوار وی سی کی دوڑسےباہر ہو گئے،  ان 25 جامعات میں 3 خواتین کی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں، خواتین کی یونیورسٹیوں میں ہوم اکنامکس، ایل سی اور ویمن یونیورسٹی ملتان کے نام شامل ہیں، خواہشمند امیدوار 24 جون تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین اگلے3ماہ بجلی کے بھاری بل بھرنے کیلئے تیار ہوجائیں،  نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا

بھرتیوں کے لئے امیدوار کی عمر کی حد 65 سال ہے اور مدت ملازمت 4 سال تک ہو گی، اس سے قبل بھی جامعات میں وائس چانسلرز کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کیےگئے تھے، مختلف یونیورسٹیوں کیلئے امیدوار شارٹ لسٹ بھی کر لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پی یو، یو ای ٹی، جی سی یو، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی، اوکاڑہ یونیورسٹی، جی سی یوفیصل آباد، بی زیڈ یو، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، متعلقہ یونیورسٹیاں ڈیڑھ سے اڑھائی سال سے مستقل وائس چانسلر سے محروم ہیں، ان یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ گجرات یونیورسٹی،یونیورسٹی آف نارووال، یو ای ٹی ٹیکسلا سمیت دیگر کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔