سلمان خان کو قتل کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب،4ملزم گرفتار

Jun 01, 2024 | 14:33:PM
سلمان خان کو قتل کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب،4ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی پولیس نے بالی ووڈ سُپر سٹار سلمان خان کو قتل کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب کردی۔

بھارتی پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے مبینہ طور پر مہاراشٹر میں سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کی سازش کی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس سازش سے جڑے 4 افراد کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں 14 اپریل کے واقعے کےتسلسل کی کڑی ہیں جب دو موٹرسائیکل سواروں نے ممبئی میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر ہوائی فائرنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی فتنہ،انقلابی ڈرامہ بازی بند کریں،عظمیٰ بخاری

بھارتی پولیس ذرائع کے مطابق گینگ نے سلمان خان کی گاڑی یا پھر فارم ہاؤس پر ان پر حملہ کرنےکامنصوبہ بنایا تھا اور اس حوالےسےاسلحے کا بھی بندوبست کرلیا گیا تھا.