تعمیراتی کام کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے 3 سٹینڈز پارکنگ کیلئے بند

Jun 01, 2024 | 15:33:PM
تعمیراتی کام کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے 3 سٹینڈز پارکنگ کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) تعمیراتی کام کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے 3 سٹینڈز طیاروں کی پارکنگ کیلئے بند کر دیئے گئے۔

لاہور ائیرپورٹ کی توسیع کے منصوبے کے تحت ٹرمینل بلڈنگ کی توسیع کا کام شروع ہو گیا، تعمیراتی کام شروع ہونے کی وجہ سے لاہور ائیرپورٹ کے 3 پارکنگ سٹینڈز طیاروں کی پارکنگ کے بند کر دیئے گئے، بند ہونے والے سٹینڈز میں 9، 10 اور 11 نمبر پارکنگ سٹینڈز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 7 دنوں کیلئے بند

پارکنگ سٹینڈز 25جون تک طیاروں کی پارکنگ کیلئےبند رہیں گے، ہیوی مشینری لاہور ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ کے اطراف میں موجود ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کاشن لگا کر تمام ایئرلائنز انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔