(24 نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ویت نام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کاسراغ لگا لیا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 4 گھنٹوں میں پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کوٹریس کیا ،سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں،خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا ہے ،
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور شاباش دی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ ویت نامی سفیر کی لاپتہ بیوی کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں،پولیس کے مطابق ویت نام کے سفیر کی اہلیہ اسپورٹس کلب ایف نائن پارک میں موجود تھیں جنہیں ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شاعر احمد فرہاد کو زہر دینے کا شبہ ،عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا