(24 نیوز )توہین عدالت میں 15 دن قید کی سزا پانے والے اعلیٰ سرکاری آفیسر عمر ملک کو مشروط معافی مانگنے پر رہا کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اعلی سرکاری آفیسر عمر ملک کی غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت منظور کر لی گئی ہے ، عدالت نے گرفتار اعلی سرکاری آفیسر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالتی حکم کے ساتھ ہی اعلی سرکاری آفیسر کو پولیس نے بخشی خانہ سے رہا کر دیا،عدالت کا آئیندہ محتاط رہنے کا سختی سے حکم،توہین عدالت کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ، اپنا رویہ آئین اور قانون کے تابع کریں ۔
سول جج عادل سرور نے توہین عدالت پر 15 دن قید 2 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی، سول جج عادل سرور نے ضمانت منظوری کا حکم جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : شاعر احمد فرہاد کو زہر دینے کا شبہ ،عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا