پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کرایوں میں بھی کمی کی گئی

Jun 01, 2024 | 17:47:PM

(24نیوز)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور کی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اہم بیٹھک، کرایوں میں مزید 3فیصد کمی کرنے کی ہدایات جاری کردیئے۔ 

سیکرٹری آر ٹی اے نے کہاہے  کہ ڈیزل کی قیمتوں میں3روپے86 پیسے کمی آئی ہے،ڈیزل کی قیمتوں کے تناسب سے کرایوں میں بھی3فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

 ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 16 اپریل سے اب تک ڈیزل کی قیمت 290 سے کم ہو کر 270 روپے ہوئی جس سے  ڈیزل 19 اشاریہ 78 روپے سستا ہوا،آج کی3فیصد کمی کے بعد 16 اپریل سے اب تک مجموعی طور ہر کرایوں میں10فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ 

سیکرٹری آر ٹی اے لاہور نے ٹرانسپوٹرز کو ہدایات دی کہ کرایوں کو مزید 3فیصد تک کم کریں،عید العضحی کے پیش نظر بھی ٹرانسپوٹرز کو خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں۔ 

مراسلے میں واضح ہے کہ بغیر روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، نئی و پرانے کرائے نامے آویزاں کیے بغیر کوئی بھی بس ٹرمنل سے نہیں نکل سکے گی جبکہ اوور لوڈنگ اور چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے پر سختی سے کریک ڈائون کیا جائیگا،بس ٹرمنلز پر موجود ٹک شاپس پر اوور چارجنگ کرنیوالوں کے خلاف بھی کاروائیاں ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: شاعر احمد فرہاد کوسلو پوائزن دینے کا شبہ عدالت نے طبعی معائنے کا حکم دے دیا

مزیدخبریں