ہری پور: معمولی تلخ کلامی پر سسرالیوں کے ہاتھوں بیٹی اور باپ قتل

Jun 01, 2024 | 17:50:PM
ہری پور: معمولی تلخ کلامی پر سسرالیوں کے ہاتھوں بیٹی اور باپ قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک شاہد )ہری پور   کے علاقے تھانہ مکھنیال کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر  سسرالیوں کی فائرنگ سے بیٹی اور باپ جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور کی تحصیل خان پور کے دور افتادہ گاؤں بانڈی میں  ایبٹ آباد کے گاؤں لورہ کا تاجر چودھری سلیم تھانہ مکھنیال کی حدودد  میں بیٹی کے سسرال آیا تھا جہاں بیٹی کے سسرالیوں نے تلخ کلامی پر  باپ اور بیٹی  دونوں کو گولیوں سے بھون ڈالا، تھانہ مکھنیال پولیس اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کےہمراہ  موقع پر پہنچ گئی ،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خان پور  منتقل کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : توہین عدالت کا معاملہ، اعلیٰ سرکاری آفیسر عمر ملک کی ضمانت منظور 

نوٹ: یہ خبر ابتدائی اطلاعات کے مطابق بنائی گئی ہے جس میں مزید مواد شامل  کیا جا رہا ہے