کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر بیرون جانے کی کوشش میں 4ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا،گرفتار ملزمان میں محمد عبداللہ، عامر اقبال، ابو سفیان اور گلفام احمد شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملزم محمد عبداللہ، عامر اقبال اور ابوسفیان فلائٹ نمبر WY324 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکی جا رہے تھے،ملزمان کے پاسپورٹ پر ترکی کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے،ملزمان کا تعلق سرگودھا، بھمبر اور منڈی بہاؤالدین سے ہے،جبکہ ملزم گلفام احمد براستہ سپین فلائٹ نمبر QR611 کے ذریعے اندورا (یورپ) جا رہا تھا،ملزم کے پاسپورٹ پر اندورا کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا،ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والے اسپین کا ٹرانزٹ ویزا بھی جعلی نکلا،ملزم کا تعلق گجرانوالہ سے ہے۔
گرفتار ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔جن سے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویت نام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ مل گئیں ، کہاں اور کیاکر رہی تھیں ؟اہم خبر آگئی