(24 نیوز)افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے دریا میں کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق ننگرہار میں سیلاب کے باعث پل ٹوٹنے سے شہری بازار اور ایک شہر سے دوسر ے شہر جانے کیلئے مقامی بنائی گئی کشتیوں کا سہارہ لیتے ہیں ایسے ہی ایک سفر کے دوران ایک کشتی دریا برد ہو گئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد سوار تھے ، بدقسمتی سے 20 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سے 5 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں باقیوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔
کشتی ڈوبے کا واقعہ ننگر ہار کے مومند درہ ضلع میں آج صبح پیش آیا، کشتی ڈوبنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے ،ننگرہار کے محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک 5لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں ایک مرد، ایک عورت، دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں، دیگر افراد کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں، ایک طبی ٹیم اور ایمبولینسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ویت نام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ مل گئیں ، کہاں اور کیاکر رہی تھیں ؟اہم خبر آگئی