ارجن کپورسے بریک اپ کی خبریں ملائیکہ اروڑانےتردید کردی

Jun 01, 2024 | 19:23:PM
ارجن کپورسے بریک اپ کی خبریں ملائیکہ اروڑانےتردید کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور سے بریک اپ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور ان خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے منیجر نے بتایا کہ دونوں میں راہ و رسم بالکل پہلے جیسے اور ملاقاتیں بھی جاری ہیں،اداکار ملائیکہ اروڑا کے منیجر نے ان دعووں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 50سالہ ملائیکہ اور 38سالہ ارجن کپور کے درمیان 2019 سے رومانی تعلقات قائم ہیں اور ان کے بریک اپ کی افواہیں اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نژاد ماڈل مس پاکستان منتخب