ویڈیو اپ لوڈنگ معاملہ،3 پی ٹی آئی رہنماایف آئی اے طلب

Jun 01, 2024 | 19:30:PM
ویڈیو اپ لوڈنگ معاملہ،3 پی ٹی آئی رہنماایف آئی اے طلب
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی ویڈیو اپلوڈنگ کے معاملے میں مزید  پیش رفت ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی کے بعد ایف آئی اے نے  3 اور پی ٹی آئی لیڈرز کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ۔ 

متن میں کہا گیا ہے کہ 3پی ٹی آئی لیڈرز کو منگل کو  ایف آئی اے نے  11بجے انکوائری کیلئے بلا لیا،جن پی ٹی آئی لیڈرز کو نوٹس دیئے گئے ہیں ان میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے  آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کئے،متن میں مزید  کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے  ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی،جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے، اس اشتعال انگیزی  سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی