’’ویلکم ٹو مائی لائف‘‘ ، فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی

Jun 01, 2024 | 20:29:PM
’’ویلکم ٹو مائی لائف‘‘ ، فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان  ڈرامہ  انڈسٹری کے نامور اداکار فیروزخان نے  اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب  سائیٹ انسٹا گرام پر اپنی دوسری بیوی  کی تصویر شیئرکرتے  ہوئے فیروز خان نے لکھا ویلکم ٹو مائی لائف( welcome to my life )۔

واضح رہے کہ چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں  کہ فیروز خان نے دوسری شادی کر لی ہے ایسی خبروں کے دوران ہی ان کی اپنی دوسری بیوی دعا کے ہمراہ مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں اور اب انہوں نے خود تصویر شیئر کرتے ہوئے ان تمام خبروں کی تصدیق کر دی ہے ۔

 یاد رہے کہ ڈارمہ سیریل ’ خانی ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکار فیروز خان کی پہلی اہلیہ علیزے فاطمہ رضا کے ساتھ علیحدگی ہوگئی تھی,سابق جوڑے کی اپنے دو بچوں کی تحویل کے حوالے سے ہونے والی عدالتی لڑائی بھی بڑے پیمانے پر زیر بحث رہی تاہم، عدالت میں معاملہ حل ہوگیا تھا،جوڑے کے درمیان ہونے والے عدالتی معاہدے کے مطابق ان کا بیٹا سلطان فیروز کے ساتھ رہے گا جبکہ ان کی بیٹی علیزے کے ساتھ رہے گی۔

سامنے آنے والی تصاویر سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ  اداکار فروزخان اور ان کی نئی شریک حیات کافی خوشگوار موڈ میں ہیں۔

اداکار کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے مداح انہیں زندگی کے نئے سفر کیلئے  خوب مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں ۔

سامنے آنے والی تصویروں میں سے ایک تصویر  فیروز خان کے گھر کی ہے جس میں نئی دلہن کا پر تپاک استقبال کیا جا رہا ہے ، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر  کی خاتون دلہن کو گلے لگا کر ویلکم کر رہی ہیں اور گھر کے بچے ان پر پھول نچھاور کر رہے ہیں جبکہ فیروز خان  ایک طرف کھڑے مسکرا رہے ہیں ۔

فیروز خان کی دوسری شادی کی تصاویر سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شادی انتہائی سادگی سے کی گئی ہے البتہ نئی دلہن کے بارے میں زیادہ اطلاعات سامنے نہیں آئیں ۔