اسلام آباد؛ پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری

Jun 01, 2024 | 20:56:PM
اسلام آباد؛ پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری
کیپشن: پبلک ٹرانسپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 30 کلومیٹر سے زائد سفر پر 10 روپے تک کمی کی جائے گی، کرایہ نامہ تمام گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قرار دیدیا گیا۔
فیصلہ ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کے ساتھ ہوئے میٹنگ میں کیا گیا،ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے کرایوں میں کمی پر تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی۔

فیصلہ کیا گیا کہ کرایوں میں کمی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کل سے گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کر دی گئی،

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی