ایئر کولر سے اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا چاہیے تو یہ کام کر لیں 

Jun 01, 2024 | 21:02:PM

(24 نیوز )قیامت ڈھاتی اس گرمی میں  شہری ایک طرف تو خود کو گرمی سے بچانے کی تدبیریں کر رہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف مہنگی بجلی ان کے دماغ کی تاریں ہلا رہی ہوتی ہے اور ان دونوں کا واحد حل ایئر  کولر ہی نظر آتا ہے جو لیکن بعض اوقات ہم ایئر کولر  سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا پاتے کیونکہ ہم اس کا بہتر استعمال نہیں کرتے ،اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ ایئر کولر  اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا دے  تو ان باتوں پر عمل کریں ۔

اگر ایئر کولر کو درست طریقے سے ترتیب دیا جائےتو یہ اے سی جیسی کولنگ دیتا ہے،اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایئر کولر کو کمرے میں مناسب جگہ پر نہیں رکھا جاتا ہے،صحیح جگہ پر نہ رکھنے کی وجہ سےبھی یہ گرم ہوا دینے لگتا ہے،کولر کا فائدہ اٹھانے کے لیے کمرے میں اچھی وینٹیلیشن کا ہونا بہت ضروری ہے،کولر کو کسی ہوادار جگہ پررکھنازیادہ مناسب رہتاہے،اسے ہوادارجگہ پر رکھیں ، نہ کہ دیوار کے ساتھ چپکا دیں ،بہتر ہے کہ اسے کھڑکی کے پاس رکھا جا ئے،ایئر کولر کو کھڑکی کے پاس رکھنے سے کمرے میں ٹھنڈی ہوا آئے گی اور نمی کی سطح بھی کم ہوگی اور چپچپاہٹ بھی نہیں ہوگی۔ 

ایئر کولر  کیساتھ  ایگزاسٹ کا استعمال  کریں ، عموما دیکھاجاتا ہے کہ ایئر کولر کو کمرے کے اندر رکھاجاتا ہے اور کولراسی ہوا کو سرکو لیٹ کرتا رہتا ہے جس سے کمرے میں نمی  بڑھ جاتی ہے اور ٹھنڈی ہوا کے احساس کے بجائے ہوا میں دباؤ محسوس ہونے لگتا ہے ، ایسے میں اگر ایئر سرکولیشن کیلئے کمرے میں ایگزاسٹ کا استعمال کیا جائے تو  کافی بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : مودی والدہ کے خلاف ایف آئی آر کرانے تھانے پہنچ گیا

مزیدخبریں