پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں 3وزارتیں مانگ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)پنجاب کابینہ میں توسیع کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کیساتھ بیک ڈور رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کو پیپلزپارٹی اور آئی پی پی سے پاورشئیرنگ فارمولاطے کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ دونوں جماعتیں ہی حکومتی جماعت کی خواہش سے زیادہ وزارتیں لینے پر بضد نظر آ رہی ہیں لیگی قیادت پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو 2 اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی پنجاب میں 3 وزارتیں لینے پر بضد ہے۔
پنجاب حکومت اپنے موجودہ وزرا کی کارکردگی کے متعلق رپورٹس کی بنیاد پرردوبدل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے، اب تک کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے،پیپلز پارٹی کی جانب سے پاور شئیرنگ فارمولا سے متعلق 2رکنی کمیٹی بات چیت کر رہی ہے، اس کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی شامل ہیں،صوبائی اور وفاقی کابینہ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایئر کولر سے اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا چاہیے تو یہ کام کر لیں