(24 نیوز)میانمار میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فا ئرنگ سے 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کی، ربر کی گولیوں کے استعمال ،آنسو گیس شیلنگ سے متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے، کل سے جاری کریک ڈائون میں سینکڑوں مظاہرین گرفتار کر لیے گئے۔
میانمار میں جمہوریت بحالی کا مطالبہ کرنے والے لوگوں نے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا، ینگون سمیت کئی شہروں میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی۔
پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون دوسرے روز بھی جاری رکھا، یا د رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔