کورونا کے وار جاری،مزید 36 افراد جاں بحق، 1392 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید 36 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھےجس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 896 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 365 ہوگئی جبکہ 1392 نئے مریض سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار 54، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 266، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 424، بلوچستان میں 19 ہزار 49، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 373 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 243 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 89 لاکھ 90 ہزار 176 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔5 لاکھ 46 ہزار 371 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وائرس سے پنجاب میں 5 ہزار 363، سندھ میں 4 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 79، اسلام آباد میں 501، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 301 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔