(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے رات گئے ہونیوالے دوسرے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو سینٹ الیکشن میں ووٹ دیا جائے گا۔متحدہ مستقبل میں پیپلز پارٹی سے صوبائی سطح پر رابطے جاری رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ ہے، حکومت کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے بارے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔آج تک حکومتی اتحادی ہیں، آئندہ کا کچھ نہیں پتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی عشائیے میں اس لیے شریک نہیں ہوئے کیونکہ کمیونیشن گیپ تھا۔انہوں نے کہاکہ ووٹ خریدنے والے آج بھی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ایم کیو ایم کا ووٹ کوئی نہیں خرید سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ تاہم سیاست میں رابطے ختم نہیں ہوتے۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی میں ابھی تک فیصلہ یہی ہے کہ حکومتی اتحادی ہیں۔ پیپلز پارٹی پر اعتماد کرنا مشکل ہے جبکہ (ن) لیگ سے سینٹ الیکشن سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔