خواب ہے کہ بھارت اور پاکستان حقیقی اچھے دوست بن جائیں، ملالہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے عوام پرامن زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔ ملالہ نے کہا کہ ان کا یہ خواب ہے کہ بھارت اور پاکستان حقیقی اچھے دوست بن جائیں۔ ملالہ کا یہ احساس ہے کہ اقلیتوں پر ہر ملک میں تحفظ کی ضرورت ہے، خواہ وہ پاکستان ہو یا بھارت ۔ یہ مسئلہ مذہب کا نہیں بلکہ اقتدار کا استحصال کا ہے۔ اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے پور لٹریچر فیسٹیول کے اختتامی دن اپنی کتاب“I Am Malala”ے متعلق ورچول خطاب میں انہوں نے کہا کہ آپ ہندوستانی ہیں اور میں پاکستانی اور ہم مکمل طور پر اچھے ہیں تو پھر ہمارے درمیان یہ نفرت کیوں پیدا کی گئی۔ ملالہ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے حقیقی دشمن غربت، امتیاز اور عدم مساوات ہیں۔ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے خلاف نہیں بلکہ متحد ہوکر ان کے خلاف جدوجہد کرنی چاہئے۔ ملالہ اس دن کا بھی خواب دیکھتی ہیں کہ جب ہر لڑکی سکول جائے اور معیاری تعلیم حاصل کرے۔ 23 سالہ ملالہ یوسف زئی نے دنیا بھر میں اقلیتوں کیلئے بھی آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے کارکنوں کی گرفتاری اور انٹرنیٹ کی مسدودی باعث تشویش ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے عوام کی بات سنی جائے گی۔ دونوں ممالک حقیقی اچھے دوست بن جائیں جہاں عوام ایک دوسرے کے ملک کو جاسکیں۔ ہندوستانی عوام پاکستانی ڈرامے دیکھ سکیں اور پاکستانی عوام بالی ووڈ فلمیں دیکھ سکیں اور کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہوسکیں۔