سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے،فیصل جاوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سینیٹر فیصل جاوید نےکہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ زبردست ہے ، آج سے پہلے سینٹ الیکشن پر اتنی تفصیلی گفتگو نہیں ہوئی ، پہلے کروڑوں خرچ کر کے ووٹ خریدے جاتے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن ضمیر کا سودا کرتی ہے ۔عمران خان نے پیسے لینے پر 20ارکان کو پارٹی سے نکالا۔ماضی میں سینٹ الیکشن میں پیسہ چلتا رہا ، انہوں نے کہا کہ آئین سازی پارلیمنٹ کرتی ہے ،آج کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے، اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم نے زبردست دلائل دئیے۔آئین کہتا ہے انتخاب صاف اور شفاف ہوں ۔