(24نیوز) سینیٹ کے انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے۔
ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈیلیور اورکارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیر اعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔وزیر نے انکشاف کیا کہ کابینہ میں وہی لوگ رہیں گے جو کارکردگی دکھائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ متعدد معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں۔