سپریم کورٹ نے قابل شناخت سینیٹ پیپر کا کہہ دیا،اٹارنی جنرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے قابل شناخت سینیٹ پیپر کا کہہ دیا ہے، اب یہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ بار کوڈ لگائے یا سیریل نمبر۔ہم جو چاہتے تھے وہ مل گیا۔
صدارتی ریفرنس پر عدالتی رائے پر ردعمل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی یہ رائے بہت اہم ہے بیلٹ پیپر کی سیکریسی حتمی نہیں، الیکشن کمیشن پر سپریم کورٹ کی رائے ماننا لازم ہے، رائے کا اطلاق سینیٹ کے اسی الیکشن پر ہوگا، سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا انتخابات صاف شفاف ہونے چاہیے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے۔ عدالت نے سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے کا فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے دیا۔ جسٹس یحیٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔