(24 نیوز)سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے خلاف نیب انکوائریز سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے اعجاز جکھرانی کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا.
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت اعجاز جکھرانی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکوئری میں کال اپ نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور نیب بدنتیی پر انکوئری کر رہا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز جکھرانی کے خلاف ایجوکیشن ورکس سروس میں انکوئری جاری ہے۔دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت تک اعجاز جکھرانی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔
یاد رہےکہ نیب مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف تین انکوائریز کر رہا ہے جبکہ انکے خلاف سکھر میں ایک ریفرنس بھی دائر ہوچکا ہے۔ تین ماہ قبل نیب کورٹ سکھر نے ان پر فرد جرم بھی عائد کی تھی۔