(24نیوز)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے حمزہ شہباز کے بعد وہ مریم نواز کو آنے والے دنوں میں مشکل میں گھرا دیکھ رہے ہیں۔
ڈاکٹرشہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی پر مریم نواز پر زیادہ پریشر پڑا ہے، حمزہ کی رہائی کے بعد اب جنگ ہوگی کہ نیا ولی عہد کون ہوگا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وہ مریم نواز کو آنے والے دنوں میں مشکل میں گھرا دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ہو یا پی ڈی ایم، یہ سینیٹ کا الیکشن نہیں جیت سکتے، پی ڈی ایم کے بہت سارے لوگ ان سے رابطے میں ہیں، پی ڈی ایم کے اپنے لوگ ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔